المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ پاکستان کراچی کے تحت ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے مختلف پروگرامز کا اہتمام ہوا، پروگرامز میں کانفرنس، ویبنار، تحقیقی سیکشنز، علمی مقابلے، پیوستہ مدارس کی لائبریریوں کا دورہ اور ان کیلئے ضروری اقدامات کی انجام دہی نیز تحقیق سے متعلق مختلف کورسز کا انعقاد شامل ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی نے کہا: جامعۃ المصطفی کی میکرو پالیسی اور مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے درمیان تحقیق کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔
استاد المصطفٰی حجۃالاسلام یوسفی نے کہا کہ تحقیق صرف علمی کام نہیں،بلکہ انبیاء وائمہ کے اہداف کی تکمیل کا ذریعہ ہے۔اس لیے ایسی تحقیقات سامنے لائیں، جوآج کے اس پروپیگنڈوں کے جواب میں مکتب اہل بیت کی ترجمانی اور دفاع کرسکیں اس مکتب میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا جیسی شخصیات ہیں، جو اس مکتب کے کامل نمونے اور دوسروں کی تربیت کرنے والی ہستیاں ہیں۔
ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے ایک عظیم الشان علمی نشست مدرسہ حجتیہ قم کے شہیدین ہال میں منعقد ہوئی، نشست میں برصغیر پاک وہند کے اردو زبان اہل قلم و محققین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق، نشست سے مجتمع عالی فقہ کے ادارۂ تحقیق کے سربراہ حجۃ الاسلام نیکخو، حجۃ الاسلام […]