وزیر ثقافت و ارشادِ اسلامی ایران نے کہا: انقلابِ اسلامی سرحدوں سے بالاتر اور کسی ایک خطے سے خاص نہیں ہے۔ حضرت امام خمینی (رح) کی تحریک اور انقلابِ اسلامی نے کبھی بھی قوم، نسل، زبان وغیرہ کا رنگ اختیار نہیں کیا۔ جیسا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت بھی انسانی تھی اور اس کی زبان ثقافتی۔
تنزانیہ میں دینی مدارس کے تعلیمی سال کے آغاز کا پروگرام دارالسلام میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی نمائندگی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں تنزانیہ کے مختلف شہروں کے 14 بڑے دینی مدارس نے شرکت کی۔
علوم انسانی (ہیومینٹیز) کا شعبہ صرف وہ نہیں ہے جو آج دنیا میں پیش کیا جاتا ہے کہ جس کی بنیاد عصری مغرب میں عام بشریاتی بنیادوں پر سمجھی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں دوسرے انسانی علوم کو پیش کرنا بھی ممکن ہے جو انفرادی انسانی رویے کے تجزیہ اور اجتماعی رویے کے تجزیہ اور حتی انسانوں کے درمیان بین الاقوامی تعلقات میں مختلف نقطۂ نظر رکھتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کی مدد کے ذریعہ علوم انسانی (ہیومینیٹیز) کی ایک نئی تصویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
المصطفیٰ خیرین فاؤنڈیشن کے سربراہ نے یہ بتاتے ہوئے کہ جامعۃ المصطفیٰ نے ایران اور دنیا بھر میں متعدد کیمپس قائم کئے ہیں، کہا: المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پوری دنیا سے اسلام کی شناخت کیلئے معارف ناب الہی کے تشنہ گان کی میزبانی کا موقع فراہم کیا ہے۔
مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی کے سربراہ نے کہا: جامعۃ المصطفیٰ کا ہدف عالم اسلام کے لیے مبلغین کی تربیت کرنا ہے، اور کیا ہی اچھا ہوگا کہ اس سلسلے میں مبلغین کی تربیت کا محور قرآن کریم ہو۔
رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے قرآنی نظریات پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ہندوستان میں المصطفیٰ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے دہلی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لینگویج اینڈ آرٹس کا دورہ کیا اور اس کے سربراہ ڈاکٹر امیتاوا چکربرتی سے ملاقات کی، ساتھ ہی یونیورسٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر دستخط کیے۔
آزادی اظہار رائے کے نام پر مغرب کی طرف سے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کو نذر آتش کرنا ثابت کرتا ہے کہ مغرب غیر جانبدار کے معنوں میں سیکولر نہیں بلکہ مذہب دشمن کے معنوں میں سیکولر ہے۔ کیا صرف لفظوں میں اور کاغذ پر سیکولر کہنے سے سیکولر بننا ممکن ہے؟ مغرب والوں کو عملی طور پر ثابت کرنا ہوگا کہ وہ سیکولر ہیں۔
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر شدید مذمت کی ہے۔
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر ایران کے شہر بابلسر میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی نمائندگی کے سابقہ ڈائریکٹر کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور نئے مدیر کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔