تنزانیہ میں دینی مدارس کےاجلاس کا انعقاد

تنزانیہ میں دینی مدارس کے تعلیمی سال کے آغاز کا پروگرام دارالسلام میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی نمائندگی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں تنزانیہ کے مختلف شہروں کے 14 بڑے دینی مدارس نے شرکت کی۔

تنزانیہ میں دینی مدارس کے تعلیمی سال کے آغاز کا پروگرام دارالسلام میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی نمائندگی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں تنزانیہ کے مختلف شہروں کے 14 بڑے دینی مدارس نے شرکت کی۔

یہ پروگرام تنزانیہ میں دینی مدارس کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی سمت میں ایک نیا اقدام تھا، جس میں مدارس کے پرنسپلوں، اساتذہ اور مختلف مدارس کے طلباء موجود تھے، جس میں 500 سے زائد افراد شریک ہوئے۔

اس اجلاس کے آغاز میں جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین تقوی نے علم کی اہمیت اور طلباء کی عظمت پر زور دیا اور کہا: محکم ارادہ، درس پڑھنے کا جذبہ، ضروری مہارت حاصل کرنے کی کوشش کرنا، اور کوشش کے ساتھ مشق کرنا ، علم دین کی راہ میں کامیابی کے لیے اہم ترین نکات ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین تقوی نےمدارس کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کے اہداف، مواقع اور ضروری حل کے بارے میں خطاب کیا اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: انفرادیت کو ختم کرنا ، ایک جامع نظام تشکیل دینا، تعلیمی، ثقافتی، اور تحقیقی ڈیٹا بیس اور قرآنی مدارس قائم کرنا نہایت ہی ضروری ہے، لہذا اس سلسلے میں ایک عملی منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس اجلاس کے انعقاد کے دیگر اہداف کے علاوہ مدارس سے متعلق مسائل کی ہم آہنگی اور طلباء کےٹیلنٹ کی شناخت اور اور مختلف شعبوں میں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے پر زور دیا ،انہوں نے کہا کہ ماڈل اسکولوں کی حمایت، مدارس میں اتحاد پیدا کرنا مدارس کے درمیان اتحاد کے طریقہ کارپر ایک جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔