جامعۃ المصطفی کے سربراہ: جامعۃ المصطفی کے تعلیمی سسٹم میں تحقیق اور تھیسز پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے

حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی نے کہا: نظریاتی نشستوں کے ہمہ جہتی معیار میں بہتری کے لیے ادارہ جاتی کمیٹی کے خصوصی ورکنگ گروپس کی ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ نظریاتی نشستیں علم و دانش کی پیداوار کے اہم ذرائع میں سے شمار ہوتی ہیں۔

جامعۃ المصطفی کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی نے "نقد و مناظرہ” کے عنوان پر منعقدہ علمی و نظریاتی نشست کے دوسرے مرحلے میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور ہفتۂ تحقیق کی مناسبت سے بین الاقوامی میدان میں جامعۃ المصطفی کے نئے تعلیمی نقطۂ نظر پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی نے تعلیمی میدان میں جدید تعلیمی نظام کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ حوزہ کی روایتی اور سنتی تعلیم کو بھی اہمیت دی ہے۔

انہوں نے نئے تعلیمی سسٹم میں جامعۃ المصطفی کے تعلیمی اصلاحاتی منصوبے اور اس میں 400 نئے مضامین اور پروگرامز کی ترویج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی العالمیہ کے تعلیمی سسٹم میں تحقیق اور تھیسز پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی نے المصطفی کے اساتید اور طلبہ کی گراں قدر علمی خدمات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: جامعۃ المصطفی کے تحقیقی کارناموں پر مرکوز علمی نمائش میں محققین کے لئے 400 سے زائد نئے علمی فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے 40 سے زائد بین الاقوامی زبانوں میں علمی کاموں کو پیش کرنے کی صلاحیت کو جامعۃ المصطفی کی سب سے نمایاں خصوصیت قرار دیتے ہوئے کہا: حوزہ کی تحقیقی روایت میں کتابیات اور تصنیف کو اولین ترجیح حاصل ہے اور مضمون نگاری کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

جامعۃ المصطفی کے سرپرست نے کہا: جمہوری اسلامی ایران کے علمی مراکز کو عالمی تعلیمی اداروں میں ممتاز مقام حاصل ہے۔ علمی میدان کی ترقی میں مدد کرنے والے راستوں میں سے ایک علمی اور نظریاتی نشستوں کا انعقاد ہے۔ نظریاتی نشستیں علم و دانش کی پیداوار کے اہم ذرائع میں سے شمار ہوتی ہیں۔