المصطفیٰ یونیورسٹی کے ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ کے جنرل منیجر آقای مومنی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یہ عظیم اور دلچسپ پروگرام جامعۃ المصطفیٰ کے سربراہ کے مادی اور روحانی تعاون اور کوششوں سے منعقد ہوا، جامعۃ المصطفی میں زیر تعلیم طلاب کی فیملیز میں دوستی اور بھائی چارہ قائم کرنا، جامعۃ المصطفی کے مشن کو آگے بڑھانا، اس کانفرنس کے اہم ترین مقاصد ہیں۔
انہوں نےجامعۃ المصطفیٰ میں زیر تعلیم طلاب کی فیملیز کی عظیم ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں مزید کام کرنے اور تقویت دینے کی ضرورت ہے، اس طرح کے پروگرام جامعۃ المصطفی سے منسلک مدارس میں چھوٹے پیمانے پر ہی صحیح اگر منعقد ہوتے رہے تو یقینی طور اس کے مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں اور یہ پروگرام کافی مددگار ثابت ہوں گے اور طلاب کی فیملیز کے درمیان اچھے تعلقات اور بنیادی روابط قائم ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی میں اگر فیملیز کا سالانہ یا کچھ سالوں میں ایک بڑے پیمانے پر اجتماع منعقد ہوتا رہا تو فیملیز میں محبت اور ہمدوردی کو تقویت ملتی رہے گیاور ساتھ ہی ساتھ طلاب کے اندر حوصلہ بڑھتا رہے کا، اب تک کیے گئے سروے کے مطابق خانوادہ فاطمی کا پہلا اجتماع کافی حد تک کامیاب رہا، اور آئندہ منعقد ہونے والے پروگرام بھی لوگوں کے نقطہ نظر، تجاویز اور اصلاح سے یقیناً اور بہتر طریقے سے منعقد ہوں گے۔