سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ:

طلاب کو فنون سکھانے کے لئے جامعۃ المصطفی کی استعداد سے استفادہ کرنا چاہئے

سربراہ جامعۃ المصطفی نے ہنر و فنون کے تعلیمی مرکز "بیان" کے علمی گروہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فنون اور مہارتوں کی تعلیم کی اہمیت کو بیان کیا۔

جامعۃ المصطفی کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی نے فن اور ہنر کی تعلیم کا بیڑا اٹھانے والے علمی مرکز "بیان” کے علمی گروہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں آپ کی زحمات کی قدردانی کرتا ہوں۔ آپ کی کوششوں سے اس مرکز میں جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے جو قابل تحسین ہے۔

انہوں نے طلبہ کی فنی ضرورتوں کی شناخت اور ان ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے جامعۃ المصطفی کی استعداد سے استفادہ کرنے کو بہترین اور عمدہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا: اگر طلباء کو فون اور ہنر سکھانے کے لئے خود جامعۃ المصطفی کی استعداد سے استفادہ کیا جائے تو اس میدان میں بہت زیادہ ترقی و پیشرفت ہوگی۔

جامعۃ المصطفی کے سربراہ نے آخر میں کہا: اس کام کے لیے باہمی ہم آہنگی، استعداد کی شناخت اور آئین کی تدوین بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ اس مرکز کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے اس نشست کے لیے وقت نکالنے پر سربراہ جامعۃ المصطفی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مرکز کی تفصیلی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔