جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی نے "بشر دوست مبلغین” کے عنوان سے مدرسہ علمیہ امام خمینی (رح) قم کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہلال احمر انتہائی قابل قدر اور خدمتگزار ادارہ ہے جو مشکل کے وقت ضرورت مندوں کی پناہ گاہ بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا: گزشتہ سالوں میں قدرتی آفات اور مسائل میں ہم نے اس ادارے کے کارکنان کی خدمت کے جذبہ کو بخوبی مشاہدہ کیا۔ ہلال احمر ایک ایسا ادارہ ہے جو مشکل ترین حالات میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے جنہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے ہلال احمر کی سرگرمی کو انتہائی قیمتی اور خدا کے نزدیک پسندیدہ بیان کرتے ہوئے کہا: خدا احسان کرنے والوں اور نیکو کاروں سے محبت کرتا ہے اور یہ اسلامی مکتب کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے۔
انہوں نے کہا: پیغمبر اکرم (ص) کی احادیث میں آیا ہے کہ خداوند عالم کے بہترین بندے وہ ہیں جو لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔
انہوں نے اس احادیث کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: ان روایات میں دین و ملت کی کوئی پابندی نہیں ہے بلکہ خدمت خلق کو معیار قرار دیا گیا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی نے مزید کہا: کرونا کے دور میں ہم نے دیکھا کہ ایسے حالات میں جب خود خاندان کے افراد بھی بیماروں سے دوری اختیار کیا کرتے تھے، ہلال احمر کے خدمتگزار میدان میں آئے اور خدمتِ خلق کے دوران حتی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ہلال احمر اور حوزہ علمیہ کے درمیان ارتباط میں اضافہ ہونا چاہیے۔ حوزہ علمیہ میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو خدمتگزاری کے جذبہ سے سرشار اور خدمتِ خلق کے لیے آمادہ ہیں