ایران کے معروف خطیب اور سربراہ مدرسہ تاریخ، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے بین الاقوامی کانفرنس "ذوالجناحین" حضرت جعفر بن ابی طالب (ع) میں انکی تاریخی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے اکیڈمک فیکلٹی کے رکن نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے لوگوں کے دلوں میں محبت کے بیج بوئے اور یہ عمل نصرت خدا کی علامت قرار پایا، شہید نے راہ خدا میں عالم بشریت کی مدد کی اور اس کا صلہ بارگاہ خدا وندی سے لیا۔