سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے کہا: علماء کا کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ علماء نے کبھی اپنے آپ سے جدا نہیں سمجھا ہے اور نہ ہی آئندہ سمجھیں گے۔
ہلال احمر میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین معزی نے طلاب کرام کی جہادی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم دین، لوگوں کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دین کی بہتر پہچان کروا سکتا ہے۔
آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے عالم اسلام بالخصوص پاکستانی طلباء کیلئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی علمی خدمات کی قدردانی کی۔
قم المقدسہ کے جامعہ المصطفی العالمیہ کے مدرسہ امام خمینیؒ میں انہدام جنت البقیع کے ۱۰۰ سال مکمل ہونے پر تحریر پوسٹ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے آل سعود کے مظالم کے خلاف اپنی آوازیں بلند کیں اور جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔
ایرانی سنی عالم دین عبدالسلام کریمی نے گزشتہ روز صوبۂ گرگان میں ’’رہبر انقلابِ اسلامی کے نقطۂ نظر سے امریکی انسانی حقوق‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران، امریکی حقوقِ بشر کے جھوٹے دعوؤں کو کثرت سے پڑھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے عظیم واقعات کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔
حجت الاسلام محسنی نے کہا: فارسی زبان کی تدریسی کتابیں جامعۃ المصطفی میں ہی تیار اور مرتب کی گئی ہیں۔ بین الاقوامی میدان میں جامعۃ المصطفی کے علمی منابع زبان کی تدریس و تعلیم کے اعتبار سے بہترین اور جدید ترین ہیں۔
ایران کے شہر گرگان میں حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی نے ایران کے شہر گرگان میں " رہبر انقلاب کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق " کے موضوع پر منعقد پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا علمبردار ہے، امریکہ کا اصلی چہرہ اور اس کے جرائم دنیا کو بتانا تمام علمی مراکز کی ذمہ داری ہے تا کہ نوجوان نسل ان حقائق سے آگاہ رہیں۔
ایران کے شہر گرگان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباسی کی موجودگی میں رہبر معظم کے نقطۂ نظر سے امریکی انسانی حقوق پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کی خصوصی نمائش کا افتتاح ہو گیا ہے۔
رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے موقع پر جامعة المصطفی العالمیہ کی جانب سے ایک بیانیہ جاری کیا گیا۔
نئے سال اور آمد رمضان کی مناسبت سے رئیس جامعۃ المصطفی حجت الاسلام ڈاکٹر عباسی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے