پاکستان کے بزرگ عالم دین و وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹ عباسی سے ان کے مرکزی دفتر قم المقدسہ میں ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر نے پاکستان کے بزرگ عالم دین کا خیر مقدم کرتے ہوئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا تعارف کرایا اور اس بین الاقوامی یونیورسٹی کی علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں، ان کو تفصیلی بریفننگ دی۔
آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے نیز اس ملاقات میں جامعۃ المصطفیٰ کے اس دورے اور حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام بالخصوص پاکستانی طلباء کیلئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی علمی خدمات کی قدردانی کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔