انقلاب اسلامی نہ صرف ایران کی آزادی کا دن ہے بلکہ دنیا کے مظلوموں کی آزادی اور فتح کا بھی دن ہے

انقلاب اسلامی ایران کی چوّالیسویں سالگرہ 22 بہمن یوم اللہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،محقق جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ حجۃ الاسلام و المسلمین جناب مجید الاسلام شاہ

یہ دن نہ صرف ایران کی آزادی کا دن ہے بلکہ دنیا کے مظلوموں کی آزادی اور فتح کا دن بھی ہے۔ جس نے بدخواہوں اور اسلام کے دشمنوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اور اب دشمن پہلے سے زیادہ مایوس ہے۔

اسلامی ایران کے خلاف دشمنوں نے جو کچھ بھی چالیں تیار کررکھی تھیں وہ ایرانی عوام کی طرف سے آزادی کے اس موقع پر لانگ مارچ میں پرجوش شرکت و حمایت کی بدولت ان کی ساری چالیں مٹی میں مل کر رہ گئیں اور دشمن غصے میں انگلیاں کاٹ رہا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو اکھاڑ پھینکنے کا خواب جو انہوں نے دیکھا تھا وہ خواب ہی بن کر رہ گیا۔

اسلامی ایران ہمیشہ فخر اور فتح مند ہے، دشمن اور بدخواہ ہمیشہ مایوس اور ناامید ہوتے رہیں گے اور اسلامی انقلاب اور اسلامی ایران کے دوستوں اور چاہنے والوں کے دل ہمیشہ خوش رہے گا کیونکہ پرہیزگاروں اور مؤمنوں کا انجام اچھا اور خوش آئند ہے۔

امریکہ اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مغرب زوال پذیر ہے۔یہ سال وہ سال ہے جب دنیا کی چوتھی سپر پاور، برطانیہ کی معیشت بحران کے نہ ختم ہونے والے سمندر میں ڈوب رہی ہے۔امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور دیگر مغربی ممالک کا بھی یہی انجام ہوگا۔ جعلی اسرائیلی حکومت کی صورتحال بھی نازک اور تباہی کے دہانے پر ہے۔

اس دن ہمیں امام خمینی(رح) اور شہداء کی تعظیم اور ان کی قربانی کو یاد رکھنا چاہیے اور رہبر معظم مد ظلہ کی اطاعت ہمارا دینی اور انقلابی فریضہ ہونا چاہیے۔