انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نے ایک بیانیہ صادر کرتے ہوئے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارکباد پیش کیا جس کا متن حسب ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحيم
«وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِی الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ»«سورہ قصص – آيت ۵»
انقلاب اسلامی ایران، ظلم و فساد و استبداد و انحصار کی تاریک شب کے خاتمے اور ایران کے چمکنے دمکنے اور نکھرنے کے آغاز کا نام ہے، اور آج کا دن توحید کا پرچم لہرانے کا دن ہے۔
سرزمین ایران میں آج ہی کے دن 44 سال قبل انقلاب اسلامی کے نام سے تاریخ کا سب سے شاندار معجزہ 22 بہمن 1357ش کی صبح کو امام خمینی (قدس) کی دانشمندانہ قیادت میں رونما ہوا، اور مشرق و مغرب کی جھوٹی شان و شوکت کو خاک میں ملا کر رکھ دیا۔
انقلاب ایران، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی دانشمندانہ قیادت، ایران کے بہادر اور پرعزم عوام کی جدوجہد اور شہداء کے پاکیزہ خون سے کامیاب ہوا، اس حکومت کے قیام اور قوم کی آزادی و وقار اور خودمختاری کو یقینی بنانے میں دین اسلام کی عظمت ظاہر ہوتی ہے۔
آج رہبر معظم مدظلہ العالی کی حاکمانہ قیادت میں اسلامی جمہوریہ، دنیا کے تمام مذہبی جمہوریت کے لئے ایک نمونے ہے اور آزادی کے متلاشیوں لئے ایک آئیڈیل اور نمونہ ہے، جس کا ہدف عالمی تسلط کے نظام کی قید سے آزاد ہونا اور موجودہ دور کی مادی تہذیب کے ساتھ کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہ کرنا یے، یہی وجہ ہے کہ ایران کے دشمنوں نے اس خام خیالی میں کہ شاید ان فتنوں سے اس بڑی عالمی تحریک رک جائے گی، طرح طرح کی فتنہ انگیزی کر کے اسلامی جمہوریہ کے خلاف ایک مشترکہ جنگ چھیڑ دی۔
یوم اللہ، 22 بہمن، فتح عظیم اور امام خمینی (قدس سرہ) کے حضور تجدید عہد اور رہبر معظم انقلاب کے ساتھ تجدید بیعت اور شہداء اور ان تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے انقلاب اسلامی کی فتح کی حفاظت کرنے اور دنیا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
اسی انقلاب اسلامی سے جنم لینے والا ادارہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ بھی ہے کہ جس نے ایرانی عوام کے ساتھ مل کر 22 بہمن کے مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی آواز پر لبیک کہا اور انقلاب اسلامی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے اس کی حفاظت اور خون شہداء کی پاسداری اور رہبر معظم کے فرامین کی تعمیل کا اعلان کیا۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ