نمائندہ جامعۃ المصطفی ہندوستان کا مدرسہ القائم (ع) قم کا دورہ

ہندوستان میں جامعۃ المصطفی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے قم المقدسہ میں واقع مدرسہ القائم (عج) کا دورہ کیا۔

ہندوستان میں جامعۃ المصطفی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے قم المقدسہ میں واقع مدرسہ القائم کا دورہ کیا۔

اس دورے کی ابتدا میں مدرسہ القائم (عج) کے نگراں حجۃ الاسلام علوی نےجامعۃ المصطفی کے نمائندے کا استقبال کرتے ہوئے مدرسے کی کارکردگی کے متعلق تفصیل سے بتایا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے بھی عشرہ کرامت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہندوستان میں موجود جامعۃ المصطفی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا:الحمد للہ جامعۃ المصطفی العالمیہ کی سند ہندوستان میں قبول کی جاتی ہے اور اس کے ذریعہ ہمارے طلاب وہاں کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکتے ہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران مدارس میں بین الاقوامی طلباء کو ان کی علاقائی ضروریات کے اعتبار سے تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہندوستان کو مختلف علمی، ثقافتی اور تعلیمی میدانوں میں بہترین اور نمایاں طلباء کی ضرورت ہے، اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مدارس اور تعلیمی مراکز میں ایک مناسب منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔