جامعۃ المصطفی کے سربراہ:

مختلف ممالک کے طلباء کا جامعۃ المصطفی میں داخلہ اور اس ادارے کے تعلیمی پروگرامز میں شرکت قابلِ تحسین ہے

حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے کہا: مجمع نمائندگان طلاب (طلبہ کے نمائندوں کی اسمبلی) کا نقطہ نظر بین الاقوامی ہونا چاہیے اور ہم مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا اور مفید تعاون کر سکتے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے طلباء اور فضلاء پر مشتمل مجمع نمائندگان طلاب کے نمائندوں نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین عباسی سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے علومِ اسلامی اور انسانی علوم کے مختلف شعبوں میں جامعۃ المصطفی کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: مختلف ممالک کے طلباء کا جامعۃ المصطفی میں داخلہ اور اس ادارے کے طویل المدتی تعلیمی پروگرامز میں شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: مجمع نمائندگان طلاب کا بین الاقوامی تناظر ہونا چاہیے اور ہم مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا اور مفید تعاون کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں حجت الاسلام والمسلمین رضوی مہر نے بھی طلبہ کے نمائندوں کی اسمبلی کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے جامعۃ المصطفی کے ساتھ تعاون اور ایک بین الاقوامی ورکنگ گروپ کی تشکیل پر زور دیا اور کہا: اس طرح کے تعلقات اور ورکنگ گروپس قائم کرنے سے ہم تمام علمی اور ثقافتی شعبوں میں ہم خیالی اور ہم فکری کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔