ایرانی سنی عالم دین عبدالسلام کریمی نے گزشتہ روز صوبۂ گرگان میں ’’رہبر انقلابِ اسلامی کے نقطۂ نظر سے امریکی انسانی حقوق‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران، امریکی حقوقِ بشر کے جھوٹے دعوؤں کو کثرت سے پڑھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے عظیم واقعات کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے زیرا ہتمام اسلام آباد پاکستان میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
شیخ الجامعہ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔
حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے سیکرٹری نے کہا: آج انقلاب اسلامی اپنے دوست اور دشمن کو اچھی طرح پہچانتا ہے اور طرح طرح کے فتنے اور سازشوں سے بھی واقف ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ دشمن کے ہتھکنڈوں کا وہ کیسے جواب دے۔
انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نے ایک بیانیہ صادر کرتے ہوئے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارکباد پیش کیا۔