پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے جامعۃ المصطفی میں شارٹ کورس کے لئے آئے بعض دانشوروں کے ایک وفد نے جامعۃ المصطفی کے سرپرست سے ملاقات کی ہے۔
شیخ الجامعہ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔
سربراہ جامعۃ المصطفی نے کہا: انسان دنیا کی لذتوں اور مادیات میں اس طرح غرق ہو گیا ہے کہ اس کا ہدف صرف کام کیلئے فرصتیں تلاش کرنا رہ گیا ہے لیکن جو چیز انسان میں انگیزہ پیدا کرتی ہے وہ ایمان ہے۔
علوم انسانی (ہیومینٹیز) کا شعبہ صرف وہ نہیں ہے جو آج دنیا میں پیش کیا جاتا ہے کہ جس کی بنیاد عصری مغرب میں عام بشریاتی بنیادوں پر سمجھی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں دوسرے انسانی علوم کو پیش کرنا بھی ممکن ہے جو انفرادی انسانی رویے کے تجزیہ اور اجتماعی رویے کے تجزیہ اور حتی انسانوں کے درمیان بین الاقوامی تعلقات میں مختلف نقطۂ نظر رکھتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کی مدد کے ذریعہ علوم انسانی (ہیومینیٹیز) کی ایک نئی تصویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
مسجد مقدس جمکران میں’’خانوادہ فاطمی‘‘ نامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں جامعۃ المصطفی میں زیر تعلیم طلاب کی فیملیز نے شرکت کیا۔
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر شدید مذمت کی ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی نے جنرل سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں خطاب کیا اور کہا: شہید سلیمانی کی شہادت نے دنیا کے بدکرداروں کو خوش اور اہل ایمان کو غمگین کر دیا ، آج بھی دلوں میں اس شہادت کی گرمی برقرار ہے۔
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر ایران کے شہر بابلسر میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی نمائندگی کے سابقہ ڈائریکٹر کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور نئے مدیر کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی نے کہا: نظریاتی نشستوں کے ہمہ جہتی معیار میں بہتری کے لیے ادارہ جاتی کمیٹی کے خصوصی ورکنگ گروپس کی ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ نظریاتی نشستیں علم و دانش کی پیداوار کے اہم ذرائع میں سے شمار ہوتی ہیں۔
جامعۃ المصطفی کے تحقیقی ہفتہ کے پروگرامز کی افتتاحی تقریب مدرسے امام خمینی قدس آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔