سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ:

طلاب جامعۃ المصطفی دنیا بھر میں اسلامی اخوت و برادری کا بہترین نمونہ ہیں

پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے جامعۃ المصطفی میں شارٹ کورس کے لئے آئے بعض دانشوروں کے ایک وفد نے جامعۃ المصطفی کے سرپرست سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے جامعۃ المصطفی میں شارٹ کورس کے لئے آئے بعض دانشوروں کے ایک وفد نے جامعۃ المصطفی کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی سے ملاقات کی ہے۔

جامعۃ المصطفی کے سربراہ نے اس وفد میں شریک علماء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اعیادِ رجبیہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: یہ ایام دہہ فجر یعنی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے ایام بھی ہیں۔ یہ انقلاب خدا کے فضل و کرم سے قائم و دائم ہے اور آئے روز اس کی عزت و سربلندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور شہداء انقلابِ اسلامی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: یہ انقلاب کسی ایک ملت یا علاقہ سے مختص نہیں ہے بلکہ یہ الہی اور ثقافتی انقلاب ہے جو دنیا کے تمام انسانوں سے متعلق ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے کہا: انقلابِ اسلامی کا یہی عالمی پہلو مغربی طاقتوں کا اس سے دشمنی کا باعث ہے چونکہ انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ اب دنیا میں محروم ممالک پر ان کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج الحمد للہ انقلابِ اسلامی ایک تناور درخت میں تبدیل ہو چکا ہے۔

جامعۃ المصطفی کے سرپرست نے دشمنانِ اسلام کی جانب سے ایران میں فساد وغیرہ کی مذموم کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن اپنی طرف سے تمام حربے استعمال کرنے کے باوجود اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہا اور اب اس نے مراجع کرام اور شعائر اسلامی کی توہین کے ذریعہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا: جامعۃ المصطفی کے طلاب دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان اخوت و بھائی چارہ کے سفیر ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس نشست میں پاکستان سے آئے ہوئے بعض دانشوروں نے بھی اپنی آراء اور نظریات بیان کئے۔