رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے موقع پر جامعة المصطفی العالمیہ کی جانب سے ایک بیانیہ جاری کیا گیا۔
نئے سال اور آمد رمضان کی مناسبت سے رئیس جامعۃ المصطفی حجت الاسلام ڈاکٹر عباسی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے
حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے سیکرٹری نے کہا: آج انقلاب اسلامی اپنے دوست اور دشمن کو اچھی طرح پہچانتا ہے اور طرح طرح کے فتنے اور سازشوں سے بھی واقف ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ دشمن کے ہتھکنڈوں کا وہ کیسے جواب دے۔
انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نے ایک بیانیہ صادر کرتے ہوئے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارکباد پیش کیا۔
سربراہ جامعۃ المصطفی نے کہا: انسان دنیا کی لذتوں اور مادیات میں اس طرح غرق ہو گیا ہے کہ اس کا ہدف صرف کام کیلئے فرصتیں تلاش کرنا رہ گیا ہے لیکن جو چیز انسان میں انگیزہ پیدا کرتی ہے وہ ایمان ہے۔
مسجد مقدس جمکران میں’’خانوادہ فاطمی‘‘ نامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں جامعۃ المصطفی میں زیر تعلیم طلاب کی فیملیز نے شرکت کیا۔
ہندوستان میں المصطفیٰ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے دہلی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لینگویج اینڈ آرٹس کا دورہ کیا اور اس کے سربراہ ڈاکٹر امیتاوا چکربرتی سے ملاقات کی، ساتھ ہی یونیورسٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر دستخط کیے۔
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر شدید مذمت کی ہے۔
ایران کے شہر قم میں بنت الہدی ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کے سربراہ نے کہا: تمام ثقافتوں اور ممالک کے اصلی ادب و ثقافت میں خواتین کو ہمیشہ بہت بلند مقام حاصل رہا ہے۔ جس طرح کسی قیمتی سخن اور کلام کو کسی بھی شخص سے نہ کہنے کو ’’سرّ‘‘ کہا جاتا ہے اسی طرح خواتین بھی “اسرار” شمار ہوتی ہیں لہذا انہیں اپنی قدر و منزلت کو اچھی طرح جاننا چاہیے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی نے جنرل سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں خطاب کیا اور کہا: شہید سلیمانی کی شہادت نے دنیا کے بدکرداروں کو خوش اور اہل ایمان کو غمگین کر دیا ، آج بھی دلوں میں اس شہادت کی گرمی برقرار ہے۔