جامعہ المصطفی العالمیہ قم میں ہندوستان کے طلاب کی مختلف انجمنوں کے باہمی اتحاد و انتظام سے ۲۶ جنوری کو حسب سابق ایک عظیم سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا ، جسکی ابتداء تلاوت کلام مجید کے ذریعہ سے قاری محترم حجۃ الاسلام سید جواد رضوی نے فرمایی۔
اسکے بعد اس جلسہ کے انصرام و انتظام کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے انڈین اسلامک اسٹونٹ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید حیدر عباس زیدی نے ۲۶ جنوری کے سلسلہ سے اور اس دن ہونے والے اجتماع کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا: کہ ۲۶ جنوری ۱۹۵۰ کو ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی صدارت میں لکھا گیا قانون ہندوستانی ملک کی تقدیر بن گیا اور اس قانون میں ان تمام پہلوں کا تذکرہ ہوا ہے جس میں مختلف ادیان و مذاہب کے لوگوں کے حقوق کا پاس و لحاظ رکھا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بیان کیا کہ اس اجتماع کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے تمام ہندوستانیوں کو یہ پیغام دیں کہ حب الوطنی میں ہم تمام ہندوستانیوں کے ساتھ ساتھ ہیں چاہے جہاں اور جس ملک میں بھی رہیں ۔
اسکے بعد کارگل لداخ سے تعلق رکھنے والے مولانا سید جمال موسوی صاحب نے تقریر فرمایی جس میں انہوں نے ہندوستان کی خوبصورتی اور اس سے محبت کی طرف اشارہ کیا۔
جلسہ کے دوسرے مقرر حجۃ الاسلام مولانا سید احتشام عباس زیدی صاحب نے جلسے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس قسم کے دیگر جلسات کے انعقاد پر خصوصی تاکید فرمایی۔
اجتماع کے تیسرے مقرر حجۃ الاسلام مولانا عاکف زیدی صاحب نے قانون ہندوستان کا مختصر جایزہ پاور پواینٹ کے ذریہ حاضرین کی خدمت میں بیان فرمایا ۔
تقریر کے بعد اسی اجتماع میں ایک ٹاک شو کا بھی پروگرام منعقد ہوا جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد حسین سورتوالا کی نظامت میں مولانا کمیل بھوجانی اور مولانا سید سجاد موسوی صاحبان نے ۲۶ جنوری اور ملکی قانون کے سلسلہ سے تبادل خیالات کیا۔
آخر جلسہ میں بچوں سے کئے گئے مختلف سوالات و جوابات کے عوض و نیز وہاں پر حاضر تمام بچوں کو ہدایا سے نوازا گیا ۔آخر جلسہ میں ملک و قوم کی فلاح و بہبودی کی دعا کرتے ہوئے دعائے امام زمان پر جلسہ کا اختمام ہوا۔
اس جلسے میں شریک ہونے والے انجمنیں : انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین، مجلس علماء ہندوستان، مجمع علماء و طلاب ہندوستان،بزم ذکر و فکر، محبان ام الآءمہ، طحہ فاونڈیشن، فجر فاونڈیشن ،سبیل میڈیا، تشکل امام حسین علیہ السلام ، امام حسن عسکری مشن، طلاب کرگل و لیہ، موسسہ خیریہ امام حسن علیہ السلام، وحدۃ المنتظر، سیدہ زینب فاونڈیشن، فلاح فاونڈیشن، شعور ولایت، الامام الحسین فاونڈیشن، تنظیم عسکری، زینب میڈیا،موسسہ امام رضا، موسسہ آل محمد، موسسہ حیات طیبہ ،مشاوران منطقہ، مطھری ثقافتی فاونڈیشن، مجلس علماء راجستھان ،موسسہ العزم، المصطفی فاؤنڈیشن ، موسسه اشراق، و البلاغ فاؤنڈیشن ۔