پرنسپل جامعہ الزہراء قم؛

حوزات علمیہ عوام کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، ڈاکٹر سیده زہره برقعی

کانفرنس سے ڈاکٹر سیده زهره برقعی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوزات علمیہ اور ہلال احمر دونوں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔

جامعہ الزہراء(س) کی پرنسپل ڈاکٹر سیده زهره برقعی نے "بشر دوست مبلغین” کے عنوان سے مدرسہ علمیہ امام خمینی (رح) قم کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حوزات علمیہ اور ہلال احمر دونوں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہلال احمر کی قدردانی ہم پر واجب ہے، کہا کہ ہلال احمر نے مختلف میدانوں میں دردمندوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔

جامعہ الزہراء (س) کی پرنسپل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حوزات علمیہ عوام کی خدمت کو اپنی ذمہ داری گردانتے ہیں، کہا کہ سیلاب، زلزلے سے آئے نقصانات کے مقابلے اور بالخصوص کرونا کے ٹائم مختلف میدانوں میں دینی طالب عالموں کا حاضر ہونا اور عوام کی خدمت میں پیش پیش رہنا، اسی احساس ذمہ داری کی واضح دلیل ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علمی، معنوی اور معاشرتی امداد علماء کے ذریعہ ہی ملتی ہے، مزید کہا کہ ہمیں اس طرح کی مختلف کانفرانسیز اور اجلاس کے ذریعہ حوزات علمیہ اور ہلال احمر کے درمیان تعلقات کو وسعت دینی چاہیئے۔