حجت الاسلام والمسلمین سید حمید جزائری حوزہ کے سالانہ کتاب کنونشن اور علمی مضامین فیسٹیول کے سیکرٹری مقرر

آیت اللہ اعرافی کے حکم سے حجت الاسلام والمسلمین سید حمید جزائری کو حوزہ کے سالانہ کتاب کنونشن اور علمی مضامین کے فیسٹیول کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست اور حوزہ کے سالانہ کتاب کنونشن کمیٹی کے فیصلے سے حجت الاسلام والمسلمین سید حمید جزائری کو حوزہ کے 25 ویں سالانہ کتاب کنونشن اور ساتویں علمی مضامین کے فیسٹیول کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست اور حوزہ کے سالانہ کتاب کنونشن کمیٹی کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے تنصیبی فرمان کا متن حسب ذیل ہے:

حجۃ الاسلام و المسلمین جناب آقای سید حمید جزائری، دام عزہ

سلام علیکم؛

انتہائی احترام کے ساتھ، آپ کے تجربے اور علمی و انتظامی صلاحیتوں کی بنا پر اور حوزہ ریسرچ سنٹر کے سربراہ کی تجویز اور حوزہ کے سالانہ کتاب کنونشن کمیٹی کی منظوری کے مطابق آپ کو "25 ویں سالانہ کتاب کنونشن اور ساتویں علمی مضامین کے فیسٹیول” کے سیکرٹری کے عہدے پر منصوب کرتا ہوں۔

امید ہے کہ کانفرنس کے ضوابط میں بیان کردہ فرائض کی تفصیل کے مطابق اور اس کے علمی و انتظامی عمل کی نگرانی کرتے ہوئے آپ اس کانفرنس کے انعقاد میں کامیابی اور پیشرفت کی داغ بیل ڈالیں گے۔