آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے عالم اسلام بالخصوص پاکستانی طلباء کیلئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی علمی خدمات کی قدردانی کی۔
قم المقدسہ کے جامعہ المصطفی العالمیہ کے مدرسہ امام خمینیؒ میں انہدام جنت البقیع کے ۱۰۰ سال مکمل ہونے پر تحریر پوسٹ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے آل سعود کے مظالم کے خلاف اپنی آوازیں بلند کیں اور جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔
ایرانی سنی عالم دین عبدالسلام کریمی نے گزشتہ روز صوبۂ گرگان میں ’’رہبر انقلابِ اسلامی کے نقطۂ نظر سے امریکی انسانی حقوق‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران، امریکی حقوقِ بشر کے جھوٹے دعوؤں کو کثرت سے پڑھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے عظیم واقعات کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔
حجت الاسلام محسنی نے کہا: فارسی زبان کی تدریسی کتابیں جامعۃ المصطفی میں ہی تیار اور مرتب کی گئی ہیں۔ بین الاقوامی میدان میں جامعۃ المصطفی کے علمی منابع زبان کی تدریس و تعلیم کے اعتبار سے بہترین اور جدید ترین ہیں۔
ایران کے شہر گرگان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباسی کی موجودگی میں رہبر معظم کے نقطۂ نظر سے امریکی انسانی حقوق پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کی خصوصی نمائش کا افتتاح ہو گیا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جزائری نے کہا: کسی بھی طالبِ علم کا تقویٰ یہ ہے کہ وہ یہ درک کرے کہ وہ امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا سپاہی ہے۔
پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے جامعۃ المصطفی میں شارٹ کورس کے لئے آئے بعض دانشوروں کے ایک وفد نے جامعۃ المصطفی کے سرپرست سے ملاقات کی ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے زیرا ہتمام اسلام آباد پاکستان میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ہندوستان کے حوزات علمیہ قدیم زمانے میں بہت شاندار اور کامیاب تھے ان سے تربیت یافتہ لوگ ہندوستان اور بیرون ملک تبلیغ اور تدریس کے لئے جاتے تھے لوگ ان سے رجوع کرتے تھے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے آج حوزات علمیہ میں وہ قدرت نہیں رہی اب وقت ہے کہ حوزات علمیہ پر کام کیا جائے۔
حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے سیکرٹری نے کہا: آج انقلاب اسلامی اپنے دوست اور دشمن کو اچھی طرح پہچانتا ہے اور طرح طرح کے فتنے اور سازشوں سے بھی واقف ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ دشمن کے ہتھکنڈوں کا وہ کیسے جواب دے۔