جامعۃ المصطفی میں شعبۂ تعلیم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جزائری نے نمائندگی المصطفی خراسان میں رواں تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کے آغاز کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: تمام عزیز طلباء ان شاء اللہ جامعۃ المصطفی کے تعلیمی طرحِ تحوّل پلان میں بیچلر ڈگری (10 یونٹس)، ماسٹر ڈگری (چھ یونٹس) اور ڈاکٹریٹ (چار یونٹس) کا کورس مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا: ہنرمندی اور توانمندی کے کورسز میں دو حصے قرار دئے گئے ہیں۔ جس میں سے ایک "مہارت طلبگی” ہے جیسا کہ حفظ قرآن، قرآن کے معلم اور مربی کے طور پر تربیت، مسجد اور ثقافتی مراکز کے مدیر کی تربیت وغیرہ۔ توجہ رہے کہ نئے تعلیمی پلان میں مرکز کی جانب سے خدمات وغیرہ کا حصول قرآنی مہارتوں پر منحصر ہو گا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جزائری نے کہا: کسی بھی طالبِ علم کا تقویٰ یہ ہے کہ وہ یہ درک کرے کہ وہ امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا سپاہی ہے۔
انہوں نے آخر میں حضرت امام خمینی (رح) کا ایک یادگار واقعہ ذکر کرتے ہوئے کہا: مجھے افتخار حاصل ہے کہ میں امام (رہ) کے دستِ مبارک سے معمّم ہوا ہوں۔ انہوں نے مجھے عمامہ پہناتے ہوئے فرمایا تھا "خوب اچھی طرح درس پڑھو اور خوب اچھی طرح تقویٰ اختیار کرو”۔ اچھی طرح سے درس پڑھنے اور مطالعہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ صرف کلاس میں ہی مگن نہ رہوں بلکہ درس اور اس کی فضیلت کو سمجھ کر پڑھوں یعنی کہیں درس سے مقصد درجات کا حصول نہ ہو، کسی دنیاوی کام کے لیے نہ پڑھو، اپنا فریضہ سمجھ کر مطالعہ کرو۔۔۔!!