حجۃ الاسلام والمسلمین حسن اصل نژاد نے ابتدائے کلام میں بیان کیا کہ ہمارے بزرگوں نے نصیحت کی ہے کہ طالب علم بننے سے پہلے قرآن کریم حفظ کریں ۔ اگر قرآن ہی نہیں آتا تو دوسرے علوم کے جاننے سے کیا فائدہ ہو گا۔
استاد المصطفٰی حجۃالاسلام یوسفی نے کہا کہ تحقیق صرف علمی کام نہیں،بلکہ انبیاء وائمہ کے اہداف کی تکمیل کا ذریعہ ہے۔اس لیے ایسی تحقیقات سامنے لائیں، جوآج کے اس پروپیگنڈوں کے جواب میں مکتب اہل بیت کی ترجمانی اور دفاع کرسکیں اس مکتب میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا جیسی شخصیات ہیں، جو اس مکتب کے کامل نمونے اور دوسروں کی تربیت کرنے والی ہستیاں ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے رضا شاکری نے فرمایا کہ ہمارے طلاب و افاضل کو یونیورسٹیز میں جانا چاہئیے تا کہ وہاں نمایاں دینی خدمات انجام دیں جیسے شہید مطہری رحمۃ اللہ علیہ ، شہید بہشتی رحمۃ اللہ علیہ نے انجام دی ہیں۔ ہمارے افاضل نظم و نثر میں قرآن کریم کو محور قرار دیں۔
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے اکیڈمک فیکلٹی کے رکن نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے لوگوں کے دلوں میں محبت کے بیج بوئے اور یہ عمل نصرت خدا کی علامت قرار پایا، شہید نے راہ خدا میں عالم بشریت کی مدد کی اور اس کا صلہ بارگاہ خدا وندی سے لیا۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد کے چانسلر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمدرضا صالح نے شہید سردار قاسم سلیمانی کی خصوصیات اور اسلام اور مسلمانوں کے لئے ان کی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا۔
اسلامک ہیومینٹیز کے ہائر ایجوکیشن سنٹر میں رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی بی بی دوعالم کی شہادت کے موقع پر ماتمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے اس تقریب میں اپنے خطاب کے ایک حصے میں کہا: فاطمہ زہرا پیغمبر اسلام (ص) اور خدیجہ کبری […]