دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد کی طرف سے سازمان تبلیغات اسلامی خراسان کے ہال میں عظیم الشان تکریم شہدا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں علماء اور طلاب سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کے مہمان مقرر حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسنین عباس گردیزی نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور سردار شہید قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور شہدائے ملت جعفریہ پر مفصل گفتگو فرمائی۔
پروگرام کے آخری مقرر جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد کے چانسلر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمدرضا صالح نے شہید سردار قاسم سلیمانی کی خصوصیات اور اسلام اور مسلمانوں کے لئے ان کی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا۔